Pages

24 May 2015

tuj shaid nhin khabar sayan




تجھ کو شائد نہیں خبر سائیں
عشق کرتا ہے معتبر سائیں
تیرے قدموں میں رکھ دیا خود کو
اب جو چاہے سلوک کر سائیں
اپنے صدمے سے مار دیتا ہے
عشق ملتا نہیں اگر سائیں
تجھ کو چاہا نہیں خدا کی قسم!
تجھ کو پوجا ہے عمر بھر سائیں
بھول جاؤں میں کسطرح سب کچھ
زور چلتا ہے عشق پر سائیں؟؟
ساحلوں کی ہوا ہوں، آج مجھے
اپنی مٹھی میں قید کر سائیں

No comments:

Post a Comment